• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں نکلنے والے ہیوی ٹریفک کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا،شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا،تفصیلا ت کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کیجانب سے ہونے والی ہڑتال ختم ہونے کے بعد کراچی پورٹ اور ڈیپ سی پورٹ سے نکلنے والے سینکڑوں ٹرالرز اور ڈمپر جب باہر نکلے تو کیماڑی ،جناح برج،گلبائی سے پراچہ چوک،مرزا آدم خان روڈ سے گلبائی،شیرشاہ ،گلبائی سے ٹرک اڈہ ماڑی پور،ہاکس بے روڈ ،ہاکس بے روڈ ٹرک اڈہ سے گلبائی اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،ہیوی ٹریفک کی لمبی قطاروں کے باعث کئی ایمبولینسیں بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں جبکہ ائیر پورٹ اور کینٹ اسٹیشن جانے والے مسافر بھی ٹریفک جام کی اذیت میں پھنس گئے،لانڈھی اور کورنگی صنعتی ایریا میں بھی روڈ کے ایک طرف ہیوی ٹریفک کی قطاریں لگ گئیں تاہم ٹریفک پولیس کے مطابق یہاں سے ٹریفک کو رات11بجے چھوڑا جائے گا،شام کودفاتر کی چھٹی کے بعد ٹریفک کی صورتحال مزید خراب ہو گئی، ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشیش کی جارہی ہے تاہم ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔
تازہ ترین