• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مفلوج کر دی،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر میں گیس کا بحران مسلسل ایک ماہ سے جاری ہے،صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن شہر میں سی این جی اسٹیشنز اور گھریلو صارفین کو بدستور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے،خواتین کھانا بنانے سے قاصر ہیں،شہریوں کو گیس نہ ملنے اور سی این جی اسٹیشنز مستقل بند رہنے سے شہری شدید ذہنی وجسمانی اذیت کا شکار ہیں،شہر میں پہلے ہی پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے اورجو ہے وہ بھی گیس بحران کی وجہ سے عملاً بندہے،  گیس لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مفلوج کردی ہے، حکومت کی جانب سے بار بار یقین دہانی کے باوجود گھریلو صارفین کے لیے اب تک گیس کی بلاتعطل فراہمی کو ممکن نہیں بنایا گیا اور نہ ہی سی این جی اسٹیشنز پر گیس بحال کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ حکومتی ذمہ داران اور ایس ایس جی سی حکام گیس کی فراہمی کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود کراچی کو اس کے کوٹے کے مطابق گیس فراہم نہیں کی جاتی، ہمیشہ سے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اورصنعتی اداروں کی ضروریات بھی پوری کی جائیں تاکہ صنعتوں کا پہیہ چلتا رہے۔
تازہ ترین