اسلام کوٹ(نامہ نگار)تھر میں سردی کی شدت غذائی قلت وبائی امراض کے باعث مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔سندھ سرکار کی جانب سے ماڈل قرار دی جانے والی ہسپتال میں ادویات کی قلت،مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں سردی کی شدت غذائی قلت وبائی امراض کے باعث گزشتہ روز مزید 6 بچے دم توڑ گئے ہیں۔جن کو تھر کے مختلف دیہاتوں سے سول اسپتال مٹھی علاج کے لایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں دیوان میگھواڑ، پیارو کپری، گلزار بھیل ، روشن ساند، گھنشام میگھواڑ اور عارب کے نومولود بچے شامل ہیں۔ جس کے بعد رواں ماہ کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 25 ھوگئی ہے۔