• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں آبدوزوں کی تیاری،سرد جنگ شروع

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں آبدوز کی پبلک پرائیویٹ بولی کے آگے بڑھنے سے سرد جنگ شروع ہوگئی ہے ، سب سے بڑے ʼ میڈ ان انڈیا ʼ منصوبے پر تنازع بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ وزارت دفاع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خریداری کے رہنما خطوط کے مطابق ٹیم کے اس طرح کے انتظامات پر بھی غور کیا جانا چاہئے۔ تناز ع کے مرکز میں بحریہ کے لئے 45 ہزار کروڑ روپئے کی سب میرین مقابلہ ہےجسے پی 75 آئی کہا جاتا ہے آبدوزوں کی تیاری کے لئے بولی جیتنے والی ہندوستانی کمپنی غیر ملکی ٹیکنالوجی کے ساتھی کے ساتھ بھارت میں چھ آبدوزیں تیار کرتی نظر آئے گی۔
تازہ ترین