کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک مذہبی جماعت کے کارکن کو قتل کر دیا۔
کراچی کے علاقے منظور کالونی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کا واقعہ منظور کالونی کے علاقے جونیجو ٹاؤن کے گھر میں پیش آیا جہاں زاہد نامی شخص جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 8 خول ملے ہیں، ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول ان کا کارکن تھا اور محمود آباد ٹاؤن کا سیکریٹری اطلاعات اور میڈیا سیل کا رکن تھا۔
سپر ہائی وے پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق
دوسری جانب سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، گھر میں گھس کر فائرنگ، بچہ جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر معمار موڑ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ کار میں موجود 2 افراد زخمی ہو گئے۔