• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں  شدید برفباری 


گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری پھر شروع ہو گئی ہے، ایک مکان پر برفانی تودہ گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

برفانی تودہ گرنے کا واقعہ استور کے علاقے قمری تھلی میں پیش آیا جہاں واقع ایک مکان پر برفانی تودہ گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر غذر میں برف باری تھم جانے کے بعد برفانی تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: گلگت بلتستان میں شدید برفباری، 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ادھر برفانی تودہ گرنے سے لواری چترال کی طرف سے ٹنل بند ہو گئی ہے، جہاں سے برف ہٹانے کا کام آج شروع کیا جائے گا۔

برف باری کے باعث تار ٹوٹنے سے مری میں 2 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

گلگت بلتستان میں ریکارڈ برف باری کے باعث تمام بالائی اضلاع استور، غذر، دیامر، ہنزہ نگر اور بلتستان کے تمام اضلاع کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

شاہراہِ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن اور گلگت اسکردو شاہراہ بند ہے، 5 سے 6 فٹ برف پڑنے سے لوگ گھروں میں محصور اور معمولاتِ زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  شدید برفباری، آزاد کشمیر و بلوچستان میں 82 جاں بحق

کے ٹو بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق کے ٹو بیس کیمپ میں 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ پہاڑوں کی انتہائی بلندی پر برفانی طوفان کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی، براؤٹ پیک بیس کیمپ میں طوفان نے کوہ پیماؤں کے خیمے اکھاڑ دیے ہیں۔

تازہ ترین