• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع بل پر شاہ رخ خان کی خاموشی سوالیہ نشان

بھارتی مظاہرین کی شاہ رخ خان پر شدید تنقید







بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بھارت میں متنازع شہریت قانون پر خاموشی اُن کے مداحوں کو اچھی نہ لگی  اور انہی کے مشہور گیت کے ذریعے اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے: کیرالہ نے متنازع شہریت قانون چیلنج کر دیا

بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہر ےجاری ہیں جن میں دہلی، ممبئی، آسام وغیرہ شامل ہیں۔

اِسی سلسلے میں بالی ووڈ کے کچھ نامور فنکار اِس متنازع شہریت قانون کے خلاف اپنی رائے دے رہے ہیں جبکہ کچھ مشہور فنکار ابھی بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

اِنہی خاموش فنکاروں میں  شاہ رُخ خان بھی ہیں جن کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ دِنوں بھارت کے شاہین باغ میں جاری متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں کچھ طلبہ نے شاہ رُخ خان کے مشہور گانے ’ تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کی پیروڈی بنا ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس پیروڈی کے بول کچھ یوں ہیں:

’’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم

شاہ رُخ ہوگیا بیگانہ صنم

خاموشی تیری لالالالا

کورٹ میری جامعہ تیرا لا لا لا لا

ہے لڑ رہا لالا لالا

ہے مر رہا لالالالا

خاموش کیوں تُو ہے کھڑا لالالالا

میری آنکھیں تیراWait ہیں کر رہی

کب تُو کھولےگا اپنی زبان

تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم

شاہ رُخ ہوگیا بیگانہ صنم

یہ تو یقین آتا نہیں لالالالا

کیا کہوں میں کیا نہ کہوں لالالالا

تو سامنے دیکھتا رہا لالالالا

ہم یہاں پِٹتے رہے لالالالا

ہم نے آواز دی پر تُو آیا نہیں

تجھ کو دی ہے یہ کس نے قسم

تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم

شاہ رُخ ہوگیا بیگانہ صنم‘‘

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے اپنی شدت اختیار کر رہے ہیں اور مودی سرکار کا بھارتی مسلمانوں پر ظلم دِن بہ دِن بڑھتا جا رہا ہے، یہ احتجاج بھارت کے کئی ریاستوں میں جاری ہیں اور اِن مظاہروں میں مسلمانوں سمیت ہندو برادری کے لوگ بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین