• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش میں چھاپے، متعدد افراد گرفتار

برلن(این این آئی)جرمن پولیس نے مختلف وفاقی ریاستوں میں ایسے مشتبہ مسلم انتہا پسندوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے ، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ملک میں پرتشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے چار جرمن صوبوں میں متعدد املاک پر چھاپے مارے۔ مقصد ان مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لینا تھا، جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ ریاست کو خطرے میں ڈال دینے والے سنگین پرتشدد اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔برلن میں ریاستی دفتر استغاثہ نے بتایاکہ تلاشیاں ابھی جاری ہیں اور انتہا پسندانہ نظریات کے حامل ایسے افراد، جو مشتبہ چیچن نڑاد دہشت گرد ہیں، تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔یہ چھاپے وفاقی جرمن دارالحکومت برلن کے علاوہ مشرقی ریاستوں برانڈن برگ اور تھیورنگیا اور مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں بھی مارے گئے۔ پولیس نے برلن شہر کے مشرقی حصے کے ایک مضافاتی علاقے مارسان ہیلرز ڈورف میں بھی ایک چھ منزلہ عمارت کی تلاشی لی۔ یہ واضح نہیں کہ وہاں سے کتنے افراد کوحراست میں لیا گیا۔ برانڈن برگ میں میں بھی چھاپے مارے گئے، جس دوران کم از کم ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی جرمن ادارے کے صوبائی دفتر کی ایک ترجمان نے برانڈن برگ میں ان چھاپوں کی تصدیق کرنے سے احتراز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ ʼمعاملہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین