• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے، زبیر شاہین

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین نے کہا ہے کہ عمران حکومت مسئلہ کشمیر پر مکمل خاموش ہے، چھ ماہ سے مسلسل کرفیو ہے مگر سفیر کشمیر بنی گالا سے باہر نکلنے کے تیار نہیں، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم ہورہی ہیں عزتیں لٹی جارہی ہیں اور عمران نیازی دنیا سے اپیلیں کر رہےہیں، صبح شام بھارت کے خلاف بیان بازی ہو رہی ہے مگر خود کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں، بیرون ملک سفارت خانوں کو بھی تالے لگا رکھے ہیں حکومت کہیں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں تو عالمی برادری کو کیا پڑی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بگاڑے، عمران حکومت بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرے، بھارت کے فضائی راستوں کو بند نہیں کیا، ان حالات میں دنیا سے وہ کس طرح کی توقعات رکھتے ہیں گزشتہ سال ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد عمران نیازی نے کچھ دن سائرن بجائے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اس کے بعد پھرمکمل طور پر ہی خاموش ہوگئے ۔ زبیر شائین نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے موجودہ حالات سے کوئی فائدہ نہیںاٹھایا ، بھارت نے کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کر رکھا ہے ۔
تازہ ترین