• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہی قلعے میں مہندی کی تقریب، پورے محکمے کو علم تھا، حکومتی رپورٹ

شاہی قلعے میں مہندی کی تقریب


لاہور(خصوصی نمائندہ) حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی شاہی قلعہ میں مہندی کی تقریب کا پورے محکمے کو علم تھا ۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے انکوائری کی رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو پیش کر دی ہے جس میں شاہی قلعہ میں مہندی کی تقریب کی ذمہ داری والڈ سٹی اتھارٹی پر عائد کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے حکام تقریب سے آگاہ تھے۔ ریکارڈ کے مطابق بظاہر شاہی باورچی خانے کی جگہ نجی گروپ کودی گئی۔ نجی گروپ کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے اجازت دینا بھی قانونی اعتبار سے درست نہیں۔ رپورٹ میں متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے میڈیا کو غلط انداز میں بریف کیا گیا ۔اتھارٹی کے چیئرمین اور دیگر افراد پر خلاف قوانین اقدام کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

تازہ ترین