• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف پی آئی ڈی کے ذریعے اشتہار دیے جائیں، حکومت کی ہدایت

اسلام آ باد( مہتاب حیدر،رانا غلام قادر)حکومت نےتمام وزارتوں ، ڈویژنوں اور ملحقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو صرف پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سرکاری اشتہارات جاری کرنے کی سنٹرالائزڈ( مرکزیت ) پالیسی پرعمل کریں ۔

حکومت نے تمام وزارتوں کو یہ ہدایت نامہ بھیجا ہے کہ تمام سرکاری محکمے بشمول وزارتیں ، ڈویژن ، محکمے اور خود مختار ونیم خود مختار ادارے براہ راست خود اشتہارات ریلیز کرنے کے بجائے پی آئی ڈی کے ذریعے ریلیز کریں ۔

جو ادارہ اشتہار جاری کرے گا وہ ہرریکوزیشن کے ساتھ پی آئی ڈی کو فندز کی دستیابی کے بارے میں بھی وضاحت سے آ گاہ کرے گا۔ 

سپانسرنگ ادارہ زبان ، ریجن ، پبلیکیشن اور اشتہار کی تعداد کے بارے میں بھی آ گاہ کرے گا۔تمام وزارتوں اورڈویژنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام تمام محکموں سے اس ہدایت پر عمل درآ مد کو یقینی بنا ئیں۔ 

ذ رائع کے مطابق میڈیا تنظیموں نے ماضی میں اشتہارات کی مرکزیت کی پالیسی کی اس بنیاد پرمخالفت کی تھی کہ اسے یہ میڈیا کی آزدای کے منافی ہے اور اسے بازو مروڑنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

ماضی میں بھی ایسی کوششیں کی گئیں مگرانہیں ناکامی ہوئی اور حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔ موجودہ حکومت کے اس فیصلے پر میڈیا تنظیموں کا ردعمل آنا باقی ہے۔ 

اشتہارات کی مرکزیت کی پالیسی کا نشانہ عمومی طورپرحکومت پرتنقید کرنے والے میڈیا ادارے بنتے ہیں۔اشتہارات کے اجراء کی نئی پالیسی پرعمل نہ کرنے والی وزارتوں اور ڈویژنوں کے فنڈز روک لئے جائیں گے۔

دوسری جانب ایک اعلیٰ افسرنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ یہ بازووغیرہ مروڑنے کیلئے نہیں ہے۔

میڈیاکے بعض حصوں کوشکایت ہے کہ انہیں اشتہارات نہیں ملتے،اس لئے اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت قائم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

تازہ ترین