کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں حکام نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ وہ مبینہ طور پر ایک برطانوی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے۔
ویسٹ یارکشائر پولیس سے تعلق رکھنے والی افسر شیرن بشنوسکی کو ایک ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ پیراں دتہ خان مبینہ طور پر ڈکیتی کرنے والے اس گروہ کے سرغنہ تھے۔
یہ واقعہ بریڈفورڈ میں 18 نومبر سنہ 2005 کو پیش آیا تھا۔