• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے 15خصوصی معاونین کی تعیناتیوں پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے 15خصوصی معاونین کی تعیناتیوں پر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے جبکہ معاونین کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وزیراعظم کے 15خصوصی معاونین کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی معاونین کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کے اختیارات دئیے گئے ہیں جو غلط ہے اور یہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین