• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کا تنازع، اٹک اور فیصل آباد میں 7 افراد قتل

جائیداد کے تنازع نے پنجاب کے شہروں فیصل آباد اور اٹک میں 7 افراد کی جان لے لی۔

اٹک کے قریب جھنڈ کے گاؤں گڑدی میں زمین کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس قاتلوں کو ڈھونڈنے اور گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق

ادھر فیصل آباد میں جائیداد کے جھگڑے میں 3 بھائیوں کی جان چلی گئی، گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے تھے، واقعے میں شدید زخمی ہونے والا ان کا ایک اور بھائی آج دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ایڈن ویلی میں گزشتہ روز ہونے والے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے تیسرے بھائی جمیل نے بھی الائیڈ اسپتال میں آج دم توڑ دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز جائیداد کے تنازع پر احسن شاہد نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے بہن کے گھر آ کر اپنے بہنوئی نوید اور اس کے بھائی عبدالرشید کو فائرنگ کر کے قتل اور مقتولین کے 2 بھائیوں جمیل اور ندیم کو زخمی کر دیا تھا، آج جمیل بھی چل بسا۔

پولیس نے احسن کو گرفتار کر کے اس کے 2 بھائیوں اور ان کی بہن مقتول نوید کی بیوی اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین