• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خالد نامی شخص زخمی ہو گیا، زخمی خالد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسرا واقعہ بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ثمینہ کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی کے گھر میں گھس کر فائرنگ، بچہ جاں بحق

زخمی ثمینہ کو میؤ اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے فائرنگ کے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین