• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: بہنوئی کے ہاتھوں 2 برادر نسبتی قتل

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے ایک گھر میں جھگڑے کے دوران نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی کے گھر میں گھس کر فائرنگ، بچہ جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بہنوئی نے فائرنگ کر کے اپنے 2 برادر نسبتی قتل کر دیئے ہیں۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین