• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری جانب آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دبئی کے برج خلیفہ پر روشنیوں سے مدد کا پیغام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں بھڑکی ہوئی بدترین آگ کو  بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بڑے بڑے درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

اس بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے باعث ریاست نیوساوتھ ویلز میں راکھ سے دریا کا پانی آلودہ ہوگیا ہے اور بڑی تعداد میں مچھلیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

آگ سے آسٹریلین سرفر ڈیوڈ فورڈ کا سرفنگ بورڈز کا کلیکشن بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دبئی کے برج خلیفہ پر روشنیوں سے مدد کا پیغام دیا گیا ۔

تازہ ترین