• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں خاتون پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام عائد

لندن( جنگ نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک خاتون پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا جو لندن کے فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا ۔43 سالہ ایڈرین مرفی کی لاش 4 جون کو بیٹرسی سے ملی تھی جبکہ 30 مئی کو ایک 40 سالہ شخص والتھم سٹو میں بے ہوش ملا تھا ۔ پولیس نے بارنیٹ کی 18 سالہ ڈیانا کرسٹیا پر جھوٹی نمائندگی کے ذریعہ قتل ، زہر خورانی ، چوری اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔اس سے قبل ایک شخص اس کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوا تھا کرسٹیا پر قتل کا ایک ، زہر خورانی کا ایک ، چوری کے دو اور جھوٹی نمائندگی کے ذریعہ جعلسازی کے دو الزامات عائد کیے گئے ۔ اسے ومبلڈن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کوئی طے شدہ ٹھکانے نہ رکھنے والے 25 سالہ جوئل اوسی کو فرسٹ ہائبرری کارنر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر زہر دینے کے دو چوری کے دو اور جھوٹی نمائندگی کے ذریعہ دھوکہ دہی کا چھ الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس کے بعد مسٹر مرفی کے قتل کا بھی الزام عائد کیا گیا اور جوئل کو 17 فروری کو اولڈ بیلی میں پیش کیا جائے گا ۔ والتھم سٹوو سے بے ہوش ملنے والے 40 سالہ شخص ہسپتال کو لے جایا گیا تھا لیکن طبی امداد کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔
تازہ ترین