• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹر یلیا کا آگ متاثرین کیلئے 40 ملین امریکی ڈالر اضافی امدادکا اعلان

کینبرا(اے پی پی) آسٹریلوی حکومت نے ملک میں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے 40 ملین امریکی ڈالر کے اضافی فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور فیملیز اینڈ سوشل سروسز کی وزیر این روسٹن نےعلان کیا ہےکہ اس فنڈ کی مدد سے جاری بحران سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ خوراک ، امدادی خدمات اور مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ متاثرہ خاندان اپنے ہر بچے کے لئے 400 آسٹریلین ڈالر وصول کر سکیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے ہم وطنوں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور میں جانتی ہوں کہ انہوں نے اپنے گھروں اور زندگیوں کو برباد ہوتے دیکھا ہے ، ہمیں توقع ہے کہ اس اضافی فنڈ کے ذریعے آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ہزاروں متاثرین کی دادرسی ہو سکے گی اور وہ دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہو سکیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور معاشی استحکام کے لئے سرمایہ کاری کرے گی ۔ واضح رہے کہ آتشزدگی سے پیدا شدہ بحران میں کم ازکم 27 انسانی جانیں ضائع جبکہ دو ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین