• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 گرم ترین سال، اوسط درجہ حرارت1.1 سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا

لندن (مانیٹرنگ سیل) تین عالمی اداروں کے مطابق 2019 کے اختتام تک گذشتہ دہائی موسمی اعتبار سے ریکارڈ کردہ تاریخ کے دس گرم ترین سال تھے۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کےمطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا، امریکی ایجنسی نیشنل اوشیئینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن اور برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال 1850 کے بعد سے دوسرا گرم ترین سال تھا۔ اس کے علاوہ گذشتہ پانچ سال 170 سالوں کی سیریز میں گرم ترین پانچ سال تھے جوکہ صنعتی انقلاب سے پہلے کے دور کے مقابلے میں اوسطاً ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم تھے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2020 میں یہ رجحان جاری رہے گا۔ ماہرین کی رائے ہے کہ 2020 انتہائی زیادہ گرم سال ہوگا اور صنعتی دور کے مقابلے میں اوسط 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہوگا۔ 
تازہ ترین