• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) اگر کوئی چیز مہنگے داموں فروخت ہو جائے تو بیچنے والے کو اچھا منافع مل جاتا ہے۔ برطانیہ میں 5 پونڈ مالیت کا ایک سکہ 5 لاکھ 32 ہزار پونڈ میں فروخت ہو گیا ۔ یہ طلائی سکہ ہے جو جو 1839 میں ملکہ وکٹوریہ کے زمانے میں جاری کیا گیا تھا۔ اس سکے میں ملکہ وکٹوریہ اور ایک شیر بنا ہوا ہے۔ اس سکے پر ملکہ وکٹوریہ 20 سالہ خاتون کے روپ میں کندہ ہیں اور شیر کو سلطنت برطانیہ سے مشابہت دی گئی ہے۔ ایڈمنڈ سپینسر کی لکھی ہوئی نظم ’دی فیری کوئین‘ سے مشابہت دیتے ہوئے ملکہ وکٹوریہ کو یونا کی طرح دکھایا گیا ہے۔ یہ سکہ شاہی کندہ کار ولیم ویون نے تیار کیا تھا جو اس وقت رائل منٹ کے چیف کندہ کار تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسے صرف 400 طلائی سکے بنائے تھے تاہم اس سکے کو برطانیہ کے سب سے خوبصورت سکوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اس سکے کو امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک فرم نے نیلامی میں فروخت کیا۔ اس سکے کو مختلف افراد نے پسند کیا اور اس کی بولیاں بھی لگائیں لیکن ایک خریدار نے 5 لاکھ 30 ہزار پؤنڈ سے زائد کی بولی لگا کر اسے خرید لیا۔اس سکے کی فروخت کیلئے ایک لاکھ 90 ہزار پؤنڈ کا اندازہ لگایا جارہا تھا۔ تاہم اس سکے نے اسی دور کے ایک اور سکے جو 2017 میں 4 لاکھ 21 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
تازہ ترین