• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روزہ کل پاکستان حمد و نعت کانفرنس کا آغاز کل ہوگا

کراچی (پ ر) ادارہ چمنستان حمد و نعت ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے روح رواں محمد طاہر سلطانی کے مطابق ٹرسٹ کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کے تعاون سے دو روزہ کل پاکستان حمد و نعت کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 18؍جنوری کو 3؍بجے سہ پہر آڈیٹوریم نمبر1آرٹس کونسل میں ہوگا جس میں علمائے کرام، مشاہیر علم و ادب، دانشور اور اسکالرز، حمدیہ اور نعتیہ ادب کے حوالے سے مقالات پیش کریں گے، اتور 19؍جنوری کو حمدیہ اور نعتیہ مشاہرہ 3؍بجے سہ پہر منظر اکبر ہال میں ہوگا ، ممتاز شعراء اپنا حمدیہ اور نعتیہ کلام پیش کریں گے ، علامہ سید شاہ عبدالحق قادری، ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی، محسن اعظم ملیح آبادی، پروفیسر منظر ایوبی، پروفیسر جاذب قریشی، صوفی شاہ محمد کمال میاں جمیلی سلطانی، یاسین ملک، عبدالحسیب خان اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔
تازہ ترین