• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی اومحمد زبیر دریشک نے ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کے ہمراہ پولیس لائنز ملتان میں کرائم میٹنگ کی،سی پی او نے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے جرائم کنٹرول کرنے کیلئے ہدایات دیں، انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ، تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز تھانوں میں انسپکشن کے دوران مسلوں کو خود چیک کریں، تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ڈی ایس پیز ہدائتی ضمنیاں تحریر کریں، زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی،مفروروں سے متعلق ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے،مقدمات میں بچ جانے والے ملزمان کو گرفتار کریں، اشتہاری ملزمان کو گرفتار کریں، رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والوں درخواستوں پر بروقت عمل کریں، ان کے مسائل سنیں اور میرٹ پر حل کریں۔
تازہ ترین