• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس کونسل میں بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی شمولیت کا خیرمقدم

پشاور ( نیوزڈیسک )مہمندچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرحاجی غلام نبی خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بزنس کونسل میں ایف پی سی سی آئی کے پانچ اراکین کوشامل کرنیکی منظوری دیکرملک بھرکے صنعتکاروں،کارخانہ داروںاورچھوٹے بڑے تاجروںکے دل جیت لئے ہیں،پاکستان بزنس کونسل میں بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں بہترمعاشی اورصنعتی پالیسیاں مرتب ہونگی،جن کے ملکی ترقی اورصنعت وتجارت کے فروغ کیلئے دوررس نتائج برآمد ہونگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے چیمبرکے اجلاس میں کیا،صدرقصہ خوانی بازارصدرشیخ عبدالرزاق، صدرمحلہ خدادادغلام حسین صافی اور ملک لعل شیرسمیت دیگربازاروں کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی،حاجی غلام نبی خان نے مزیدکہاکہ ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں انجم نثار،بزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرحاجی غلام علی اورخیبرپختونخوا کینائب صدروکپیٹل چیمبرکے انچارج قیصرخان دائودزئی سمیت دیگرکابینہ خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے صنعت وتجارت اوربزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل وزیراعظم عمران خان کے سامنے احسن انداز میںاٹھائے اورامیدہے کہ وہ اسی طرح جمود کا شکارملکی معیشت،صنعت وتجارت کے فروغ اوربزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل کوحکومتی ایوان میں اٹھاتے رہیں گے۔
تازہ ترین