• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی میزائل حملےمیں11امریکی فوجی زخمی ہوئے، امریکی کمانڈ



امریکی سینٹرل کمانڈ نےعراق میں 8 جنوری کو ہونے والے ایرانی میزائل حملے میں گیارہ امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے عراق میں ایران کی جانب سے امریکی بیس پر 8 جنوری کو کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں الاسد ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں آٹھ زخمی امریکی فوجیوں کو جرمنی اور 3 امریکی فوجیوں کو کویت میں طبی امداد دی گئی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری بروز جمعہ کو بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ایران امریکا کے سامنے کھڑا رہ سکتا ہے؟

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر آٹھ جنوری کو عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملے کانشانہ بنایا تھا۔

اس حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے عراق میں 2 امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

تازہ ترین