• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں افراط زر کی شرح 14ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں افراط زر کی شرح 14ماہ کی بلند سطح 2.3 فیصد پر پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے بیان کے مطابق خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کنزیومر انفلیشن (سی پی آئی) کو اکتوبر 2018کے بعد پہلے بار بلند سطح تک پہنچادیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2019ءمیں سی پی آئی 2.3 فیصد پر آگئی جبکہ ان 14ماہ کے دوران پٹرول کے نرخوں میں7.9فیصد اضافہ ہوا ۔امریکہ میں افراط زر کی شرح مسلسل تیسرا ماہ بڑھ رہی ہے تاہم ریزرو بینک نے اسے مستحکم قرار دیا ہے۔
تازہ ترین