• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ویڈیو کیس ، ملزم حمزہ عارف کی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے حج ویڈیو کیس کے ملزم حمزہ عارف کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ، تفتیشی عظمت اور وکیل درخواست گزار عمران جدون عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل عمران نے کہاکہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک کے عدالتی دائرہ کار کی بنا پرضمانت کی درخواست واپس لی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ درخواست گزار نے واپس لینے والی درخواست، اس درخواست کیساتھ منسلک نہیں کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی درخواست کو مسترد کرے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
تازہ ترین