• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی بانڈز میں ایک ہی روز80ارب کی سرمایہ کاری

اسلام آباد،کراچی (جنگ نیوز، اے پی پی) بیرونی سرمایہ کاروں کاپاکستان کی معیشت پراعتماد بڑھنےلگا۔ حکومتی طویل اورقلیل مدتی بانڈزمیں سرمایہ کاری ریکارڈسطح کوچھونے لگی۔ صرف ایک ہی روزحکومتی بانڈز میں53کروڑ61لاکھ ڈالر (تقریباً 80 ارب روپے) کی سرمایہ کاری کی گئی۔برطانیہ سے45کروڑ65 لاکھ، امریکا سے8کروڑ ڈالر آئے، بجلی کےشعبے میں29کروڑڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ریکارڈ سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی بانڈز میں 16 جنوری کو 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق برطانیہ سےایک روزمیں 45 کروڑ65 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ امریکا سے ایک روزمیں 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی سے سے 16 جنوری تک حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری 2ارب 23 کروڑ ڈالر رہی۔مزید برآں ملک میں بجلی کی پیداوار کے شعبے میں جاری مالی سال کے دوران 289.7 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین