• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ٹی بی فری بنانے کیلئے عالمی اداروں کے مشکور ہیں ،حسن ہادی

اسلام آباد(جنگ نیوز ) نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے مشیر پالیسی اینڈسٹرٹیجی ڈاکٹر سید حسن ہادی نے کہا ہے کہ دنیا کے ٹی بی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے،پاکستان دنیا کو ٹی بی فری بنانے کیلئے عالمی اداروں کی کاوشوں میں ہاتھ بٹا رہا ہے،یو ایس ایڈ کا پائلٹ پراجیکٹ پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوگا،پاکستان کو ٹی بی فری ملک بنانے کیلئے کوششوں پر یوایس ایڈ سمیت تمام عالمی اداروں کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم اس موزی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہونگے ،ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے یہاں ٹی بی کی روک تھام کیلئے یو ا ایس ایڈ کے پائلٹ پراجیکٹ پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سٹا پ ٹی بی پارٹنر شپ پاکستا ن (ایس ٹی پی)کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے ملک میں ٹی بی کی روک تھام کیلئے ایس ٹی پی کی خدمات پر روشنی ڈالی،نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ایڈوائزر ایم ڈی آر ٹی بی ڈاکٹر عبد الغفور نے ٹی بی کی خطرناک قسم ڈی آر ٹی بی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ نے پاکستانی ٹیم کیساتھ اس مرض کی روک تھام کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں مرض کی نوعیت،علاج کے نتائج پر غور کیا جائیگا۔ سٹاپ ٹی بی پروگرام اور وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر سید کرم شاہ نے نے ٹی بی مریضوں سے باقاعدگی سے ملاقات اور انہیں اس مرض کے خاتمے کی کوششوں میں شمولیت پر آمادہ کرنے پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد سے رابطے بیماری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ورکشاپ میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے نیشنل مینیجر ڈاکٹر اورنگزیب قادر بلوچ نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین