• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘شہرام ترکئی

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ کم ترقیاتی اور دیہی علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ان علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات باہم میسر ہوں۔ وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار صوابی کی یونین کونسل شیوہ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ عالمگیر خان ایڈووکیٹ، ایاز خان و دیگر کی سربراہی میں آنے والے وفد نے وزیر صحت کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں کریم کاکا، اشفاق محمد، شاد علی جان, فضل مالک اور انور صدر و دیگر شامل تھے۔ وفد نے علاقے میں جاری سکیموں پر پیش رفت سے وزیر صحت کو آگاہ کیا۔ وفد نے علاقے میں صفائی، صاف پانی اور بجلی کے لو وولٹیج کے حوالے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ کم ترقیافتہ اور دیہی علاقوں کو تمام بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ علاقے میں بجلی سے متعلق مسائل مستقل بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نہ صرف نئے گریڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بنائے گئے بلکہ بجلی کے نئے پولز اور تاریں بھی بچھائی گئی ہیں۔
تازہ ترین