• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کو دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت


حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا اور ناراض اتحادی جماعت کو منانے کی کوشش کی۔

اس ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کو دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے مسائل اہم ہیں مگر سب چیزیں ایک دم ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شامل ہونا اتنا بڑامسئلہ نہیں، ہمارے مسائل اہم ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے مسائل حل نہ ہونے کو بنیاد بناتے ہوئے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان اور اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین