• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم اسپین کے زیراہتمام اسپین کے شہر بارسلونا میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی، پروگرام کے مہمان خصوصی جناب قونصل جنرل عمران علی چوہدری تھے۔

پروگرام کی صدارت راجہ نامدار اقبال خان ایڈوکیٹ نے کی جبکہ آج کے پروگرام کی خاص بات کہ آج اسپینش اسمبلی کی ممبر ماریا دانتس، کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل ریلشنز کی انچارج و ممبر کاتالان پارلیمنٹ آنا توریس، سلوی صاحبہ ممبر کاتالان پارلیمنٹ، پبلہ سک کی کونسلر مارینہ صاحبہ، ہیومین رائٹس ایکٹیوسٹ اوزگر، اسکان ابراہیمی ایکٹیوسٹ نے پروگرام میں شرکت کی۔

تلاوت قرآن پاک چوہدری حق نواز صاحب نے کی، نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سعادت عبدالقدیر نے حاصل کی۔ مقررین میں جناب حسنات ہاشمی ایڈوکیٹ، سردار ارشد، راجہ ندیم، چوہدری عبدالقدیر، چوہدری ثاقب طاہر، عبدالغفار مرہانہ، راجہ ضیاء، واسل خان، حافظ عبد الرزاق، محمد اقبال چودھری، راجہ نامدار اقبال خان ایڈوکیٹ، قونسل جنرل عمران علی چوہدری صاحب، ماریہ دانتس، سلوی، آنا تریس نے خطاب کیا۔

راجہ رفیق، حق نواز چوہدری، جاوید مغل اور راجہ یونس نے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ آنا تریس اور سلوی نے جموں کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج کشمیر کے بارے سن کر بڑ ی حیرت ہوئی کہ کوئی قوم اتنی ظلم کی چکی میں پس رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم اسپین کے صدر راجہ نامدار آگے میٹنگز ہو چکی ہیں اور جلد کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں کشمیروں کے حق میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ 

ماریہ دانتس جو سپین کی قومی اسمبلی کی ممبر ہیں انہوں نے کشمیر میں عورتوں پر ہونے والے مظالم کو بطور خاص اجاگر کیا۔

انہوں نے وعدہ کیا اسپین اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کروائی جائے جو کشمیر کے حق میں ہو، ماریہ نے کشمیروں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو سراہا اور عالمی برادری کے خاموش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری صاحب ہمیشہ کی طرح کشمیری لوگوں کی جدوجہد میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کی بھرپور معاونت کی، جن پر کشمیری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں تفصیل سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی اور ویوڈیوز کے ذریعے بریفنگ دیں اور اسپینش ممبران پارلیمنٹ کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

کشمیر کانفرنس کے صدر و میزبان راجہ نامدار اقبال خان ایڈوکیٹ نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم سپین کے پلیٹ فارم سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہدایات کے مطابق بہت جلد کشمیروں کی آواز سپین اور یورپ کے پارلیمانی اداروں میں گونجے گی۔

راجہ نامدار نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور کشمیر کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم اسپین  کے اسکولوں، پارلیمنٹ اور یونیورسٹیوں میں مظلوم کشمیریوں کی آواز  لے کر جائے گا۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری صاحب نے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم اسپین کی پوری ٹیم کو اسٹیج پر بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تازہ ترین