• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ افضل تارڑ کے والد کی کا میابی کا فیصلہ معطل ،مامون تارڑ چیئر مین بحال

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) عدالت عظمیٰ نےʼʼ ایک انتخابی اپیل کی سماعت ʼʼکے دوران وزیرمملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کی بطورچیرمین یونین کونسل 8 حافظ آباد کامیابی کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو عبوری طور پر معطل کر تے ہوئے ان کے مدمقابل امیدوارمامون تارڑ کوبطورچیئرمین بحال کردیاہے ، جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیرعالم پرمشتمل دورکنی بنچ نے جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اس یونین کونسل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حکم کے خلاف مامون تارڑ کی اپیل کی سماعت کے بعد مذکورہ حکم جاری کیا اور کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ، یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے حافظ آباد کی یونین کونسل 8 سے چیرمین کی نشست پرمامون تارڑ کوکامیاب قراردیاگیاتھا ، جسے افضل تارڑ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور فاضل عدالت کے حکم پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ،جس میں الیکشن کمیشن نے افضل تارڑ کوکامیاب قراردیا جس کیخلاف مامون تارڑ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔
تازہ ترین