• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سر ونٹس پرو موشن پا لیسی رولز 2019میں تر میم کی منظوری

اسلام آباد ( ر انا غلام قادر /نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے سول سر ونٹس پرو موشن پالیسی ( گریڈ18سے 21) رولز 2019میں تر میم کی منظوری دیدی ہے۔ یہ ترمیم حال ہی میں منظور کی گئی ،نئی پالیسی میں ان افسروں کو لازمی ٹر یننگ کورس سے استثنیٰ دیا گیا ہے جن کی عمر 58سال یا اس سے زیادہ ہو۔ تا ہم سقم یہ باقی رہ گیا کہ جن افسروں کو لازمی ٹریننگ کورس سے استثنیٰ دیا جا ئے گا ان کی پروموشن کے کیس کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریننگ کیلئے مختص نمبروں کا کیا ہو گا؟ پروموشن پالیسی میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے پاس جو 100مارکس ہیں ان میں 40اے سی آر ز ، 30ٹریننگ کورس اور 30بورڈ کی اجتماعی دانش کیلئے مختص ہیں ۔ وزیر اعظم نے سول سرونٹس پروموشن رولز 2019 کے رول 18(3)(e)شیڈول تھری اور سکس میں تر میم کی منظوری دی ہےجس کے تحت سپیشلسٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسروں اور وہ افسران جنہیں عمر کی وجہ سے ٹریننگ کورس سے استثنیٰ دیاگیا ہو ان کے ٹریننگ کورس کے مارکس ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی صوابدید پر ہوں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ترمیم کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجی تھی جو منظوری کے بعد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھیج دی گئی ہے۔
تازہ ترین