• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں حادثہ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

سرگودھا،بھلوال(نمائندگان جنگ) سرگودھا میں کار حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کا اہلکار قمر عباس اپنے ساتھیوں جنید عباس اور شاویز وغیرہ کیساتھ منڈی بہاوالدین سے بھلوال آرہا تھا کہ پھلروان کے قریب ان کی کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث قمر عباس، جنید عباس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شاویز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 2 زخمیوں کو بھی ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔مرنے والے منڈی بہاوالدین کے علاقہ کوٹ شہانی کے رہائشی تھی۔پولیس نے ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین