• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا بحران 2 دن میں ختم ہوجائے گا، محسن عزیز


حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران 2 دن میں ختم ہوجائے گا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں محسن عزیز نے آٹے کے بحران پر کہا کہ ہم اس سے بھاگنا نہیں چاہتے، اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحتی انداز میں کہا کہ اس مسئلے کی وجوہات بھی ہیں، جن میں ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ تھا، اسٹاک کے بارے میں صوبوں کی غلط فہمی بھی تھی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ آٹے کا بحران ایک سے دو دن میں حل ہوجائے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے آٹے کے بحران پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید، راجا ظفر الحق اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اس معاملے پر کھل کر تنقید کی۔

تازہ ترین