امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے پاکستانی ثقافت سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرکٹ میچز، رنگا رنگ شادیوں اور پاکستانی مہمان نوازی نے بے حد متاثر کیا ہے۔
گرم چائے کے کپ کے ساتھ ہونے والی ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے اپنی پسندیدہ پاکستانی روایات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان میں سفارتی مصروفیات کے علاوہ مقامی ثقافت کو قریب سے جاننے کا تجربہ انتہائی خوش گوار رہا ہے۔
نٹالی اے بیکر کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی محبت، ثقافتی تنوع اور روایتی تقریبات میرے یادگار تجربات کا اہم حصہ ہیں۔