• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آ ٹے کامصنوعی بحران وفاقی حکومت کا نیا تماشا ہے،قاری محمد عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہاکہ آ ٹے کامصنوعی بحران وفاقی حکومت کا ایک نیا تماشا ہے،اشیائے خورد و نوش، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے،ایسے میں عوام کو ایک بار پھرسڑکوں پر نکلنا ہوگا تاکہ اس نااہل حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے،وہ جامعہ رحمانیہ بفر زون کے استاد حدیث مولانا عبد المجید مسلم یار سے انکے والد کے انتقال، جے یو آئی کورنگی کے ڈپٹی سیکرٹری قاری عبدالرزاق قمر سے انکے والد کے انتقال اور قاری سلطان عمر سے انکے جواں سال بیٹے مولانا عطاء اللہ عمر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر جماعتی احباب سے گفتگو کررہے تھے،قاری محمد عثمان نے کہاکہ پنجاب سے آ ٹے کی سپلائی دھوکہ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں،نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے بیانات سے انکی حقیقت ظاہر ہورہی ہے،قوم پر مسلط طبقے سے چھٹکارا وقت کی ضرورت ہے، بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے ڈسے ہوئے عوام پر اب آ ٹا بند کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین