• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کو مالی ایڈجسٹمنٹ باور کرانے کیلئے تازہ کوششیں کرنی ہوں گی

 اسلام آباد (مہتاب حیدر) کسی بڑے تعطل کے بغیر آئی ایم ایف کے تحت 6 ارب ڈالرز کے امدادی پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے نئے اُبھرتے حقائق کے مطابق مالی ایڈجسٹمنٹ باور کرانے کیلئے پاکستانی حکام کو تازہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ 3 تا 14 فروری 2020ء دُوسرا جائزہ لینے کے لئے پاکستان آئے گا۔ مالی محاذ پر دو ممکنات ہیں اوّل ایف بی آر کا ہدف یا تو 5238 ارب روپے ہی رہنے دیا جائے۔

تب ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح اور درآمدات پر دیگر پابندیوں کو کم کیا جائے۔

تاہم اگر درآمدات پر پابندیاں جاری رہتی ہیں تو ایف بی آر سالانہ ہدف میں 200 سے 230 ارب روپے کی کمی تجویز کرے گا۔ جس سے سالانہ ہدف کم ہو کر 5000 ارب روپے رہ جائے گا۔

تازہ ترین