• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرمنٹ عمر 63سال ،سرکاری ملازمین کا طبی بنیادوں پر ملازمت چھوڑ نے کا انکشاف

پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد 60سال سے بڑھاکر 63سال کرنے کے بعد بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کی جانب سے طبی بنیادوں پر ملازمت چھوڑ نے اور اپنی جگہ اپنے بچوں کو بھرتی کرانے کا انکشاف ہواہے۔ اس بات کا انکشاف صوبائی محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیکرٹری صحت کے نام ارسا ل کئےجانے والے مراسلے میں ہوا ہے ۔
تازہ ترین