• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف احتجاج کا اعلان

راولپنڈی (نیو زرپورٹر ) جماعت اسلامی نے مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کے خلاف ملک گیرا حتجاج کا علان کردیا۔ پہلے مرحلے میں کل بدھ کو تین بجے لیاقت باغ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگاجس سے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔یہ اعلان پیر کے روز امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے دفترجماعت اسلامی راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ معیشت کو آئی سی یو سے نکالنے کے حکومتی دعوے ر یت کی دیوارثابت ہوئے ا ورپنجاب سمیت ملک بھرکے عوام کا ہردن آئی سی یومیں گزرہا ہے۔آٹے اورگندم جیسی بنیادی ضرورت کے بدترین بحران کی ذمہ داری براہ راست وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزداراوران کی نااہل ٹیم پرعائد ہوتی ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ اس بدترین صورتحال پر جماعت اسلامی نے نااہل حکمران کے خلاف عوامی احتجاج کا آغازکردیا ہے۔22 جنوری کودن 3بجے امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق ودیگرصوبائی وضلعی رہنماؤں کی قیادت میں مری روڈ لیاقت باغ چوک میں عوامی احتجاج ہوگا اس کومرحلہ وار پنجاب اور پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔
تازہ ترین