• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے:سی پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او محمد زبیر دریشک نے ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کے ہمراہ پولیس لائنز ملتان میں میٹنگ کی،سی پی او نے ضلع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے کرائم کنٹرول کرنے کے لئے ہدایات دیں، انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں، گشت کے نظام کو موثر بنائیں اور کرائم کنٹرول کریں، موثر منصوبہ بندی کر کے محافظ اسکواڈ اور ڈولفن فورس کو زیادہ سے زیادہ موثر بنائیں،منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کریں،دریں اثنا سی پی او نے ابدالی روڈ پر واقع نجی بینک کا دورہ کیا ،انہوں نے بینک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، کیمرے، گارڈز اور ان کی پوزیشنز کو چیک کیا ہے۔
تازہ ترین