• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس موبائل میں بنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

پولیس موبائل میں بنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو


شہریوں کے لیے پولیس دستیاب ہو یا نہ ہو، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے لیے پولیس موبائل حاضر ہے۔

کراچی پولیس کی موبائل استعمال کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اقراء و یاسر کا ٹک ٹاک پر فہد مصطفیٰ کو جواب

ٹک ٹاک پر نوجوان کی پولیس موبائل میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں نوجوان ایکشن مارتے ہوئے پولیس موبائل سے اترتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیوز میں نوجوان کے پاس سندھ پولیس کی موبائل اور ساتھ میں پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل ایس ایچ او میٹھادر شبانہ جیلانی کی پولیس موبائل میں ماڈل علینہ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان زیادہ ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنیوالے ملکوں میں شامل

ایس پی سٹی نے اس واقعے پر خاتون افسر شبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

تازہ ترین