• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر سلطان راجا محنتی اور دیانت دار افسر ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ نون کےسینئر رہنما سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سکندر سلطان راجا محنتی اور دیانت دار افسر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق سے متعلق کہا ہے کہ جو کام اتفاق رائے سے ہوجائے وہ مناسب رہتا ہے، پنجاب میں سکندر سلطان راجا نے لیگی حکومت کے ساتھ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دوران ایک محنتی اور دیانت دار افسر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کے پارلیمانی کمیٹی سیشن میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے ممبر الیکشن کمیشن کے لیے نثار درانی اور بلوچستان سےشاہ محمد جتوئی کےنام پر اتفاق ہوا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تینوں ناموں پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین