• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک۔بنگلادیش سیریز کیلئے رنجن مدوگالےمیچ ریفری مقرر


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لاہور میں24 جنوری سے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کی تقرری کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق پاک، بنگلا سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق سری لنکن کرکٹر رنجن مدوگالے انجام دیں گے۔

60 سالہ مدوگالے 120 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مدوگالے نے 27 سال قبل اپنے انٹرنیشنل ریفری کیریئر کا آغاز پاکستان ہی سے کیا تھا، جب دسمبر 1993ء میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیئے تھے۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض احسن رضا اور شوزب رضا انجام دیں گے جبکہ احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے لاہور میں شروع ہوگی۔

ٹی20 سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کل رات خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے گی۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو کمرشل فلائٹ کے ذریعے 23 جنوری کو لاہور پہنچنا تھا، تاہم مہمان ٹیم کی آمد کے شیڈول  میں تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم اب خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے گی، شیڈول میں تبدیلی کا مقصد کھلاڑیوں کو لمبی مسافت سے بچانا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق صدر بی سی بی نظم الحسن بھی پاکستان آرہے ہیں، اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر اکرم خان اور چیف سلیکٹر منہاج العابدین بھی ہوں گے۔

24 جنوری کو پہلے ٹی 20 کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں بھی بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔پاکستانی اسکواڈ نے ایک روز آرام کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس میچ کھیلا ۔سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی میچ میں شریک تھے۔

پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا اور فیلڈنگ پریکٹس کی ، پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جمعے سے شروع ہوا ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی پاکستان ٹیم نے پریکٹس میچ کھیلا تھا، تین پریکٹس میچز کے بعدآپشنل ٹریننگ سیشن ہو گا۔

تازہ ترین