• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بش فائر ریلیف میچ،ٹنڈولکر اور والش کوچنگ کرینگے

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلوی جنگلات کی آگ سے متاثرین کی امداد ہر سطح کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں نامور کرکٹرز 8فروری کو امدادی میچ کھیلیں گے جس میں ماضی کے اسٹار بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈین پیسر کورٹنی والش کو کوچز مقرر کیا گیا ہے۔ اس میچ میں جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، شین واٹسن، الیکس بلیک ویل اور مائیکل کلارک بھی حصہ لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے بتایا کہ میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آسٹریلوی ریڈ کراس ڈیزاسٹر ریلیف اینڈ ریکوری فنڈ کےلئے وقف ہوگی ۔
تازہ ترین