• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، روس کے فضائی حملے، 7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

دمشق (جنگ نیوز) روس کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے باوجود شام کے دو شمالی صوبوں میں شہری علاقوں پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت بارہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بمباری ادلب اور حلب میں کی گئی ہے ۔ شام میں انسانی حقوق کی علمبردار برطانوی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں بمباری کی ہے جس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین