• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 8 برسوں میں فنکاروں کو 19 کروڑ سے زائد مالی امداد

محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے انڈونمنٹ فنڈز سے گذشتہ 8 سال کے دوران سندھ کے 2375 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں میں 19 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

جنگ کو موصول دستاویزات کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ کی بورڈ آف انڈونمنٹ فنڈ کمیٹی کی جانب سے گذشتہ 8 سال میں 24 اجلاس منعقد ہوئے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس 16 اپریل 2011 کو منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 23 ضرورت مندادیبوں، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 34 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔

دوسرا اجلاس 21 مئی 2011 کو منعقد ہوا جس میں 24 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 53 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

تیسرا اجلاس 12 نومبر 2011 ہوا جس میں 177ضرورت مندادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 90 لاکھ 1ہزار62 روپے جاری کئے گئے۔

چوتھا اجلاس9 فروری 2012 کو منعقد ہوا جس میں 64 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 37 لاکھ 15 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

پانچواں اجلاس30 جولائی 2012 کو منعقد ہوا، جس میں 110ضرورت مند ادیب، شاعروں گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 72 لاکھ 58 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

چھٹا اجلاس 10 اکتوبر 2012 کو ہوا، جس میں 107 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 58 لاکھ 87 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

ساتواں اجلاس یکم اگست 2012 کو ہوا، جس میں 149ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 97 لاکھ 37 ہزار 664 روپے جاری کئے گئے۔

آٹھواں اجلاس 26 فروری 2013 کو منعقد ہوا، جس میں149 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 53 لاکھ 20 ہزار روپے جاری کئے۔

نواں اجلاس 22 اکتوبر 2013 کو منعقد ہوا، جس میں 150 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 78 لاکھ 10 ہزار روپے جاری کئے۔

دسواں اجلاس 30 دسمبر 2013 کو منعقد ہوا، جس میں 102 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 60 لاکھ 10 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

گیارہواں اجلاس 26 مارچ 2014 کو منعقد ہوا، جس میں 104 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 78 لاکھ 45 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

بارہواں اجلاس 27 مئی 2014 کو منعقد ہوا، جس میں 153ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے1 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے، تیرہواں اجلاس 23 دسمبر 2014 میں منعقد ہوا جس میں 109 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 43 لاکھ 45 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

چودھواں اجلاس 2 اپریل 2015 کو ہوا، جس میں 132 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 62 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

پندرہواں اجلاس 16 ستمبر 2015 کو منعقد ہوا، جس میں 82 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 76 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

سولہواں اجلاس 25 جنوری 2016 کو ہوا، جس میں 94 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 82 لاکھ 49 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

سترہواں اجلاس 21 اپریل 2016 میں منعقد ہواجس میں 73ضرورت مندادیب، شاعروں گلوکاروں اور فنکاروں کو 1 کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

اٹھارہواں اجلاس 26 نومبر 2016 میں ہوا، جس میں 18 ضرورت مند ادیب، شاعروں گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 27 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

انیسواں اجلاس 7 اپریل 2017 کو منعقد ہوا، جس میں 66 ضرورت مند ادیب، شاعروں گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 66 لاکھ 57 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

بیسواں اجلاس 19 جولائی 2017 میں منعقد ہوا، جس میں 52 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 89 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

اکیسواں اجلاس 23 نومبر 2017 کو ہوا، جس میں 56 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 50 لاکھ 37 ہزار روپے جاری کئےگئے۔

بائیسواں اجلاس 16 جولائی 2018 کو  منعقد ہوا جس میں179 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ 2 لاکھ 37 ہزار 2 سو 58 روپے جاری کئے گئے۔

تئیسواں اجلاس 14 جنوری 2019 کو منعقد ہوا جس میں 109 ضرورت مند ادیب، شاعروں گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 1 کروڑ 69 لاکھ 42 ہزار 70 روپے جاری کئے گئے۔

محکمہ ثقافت سندھ کی انڈونمنٹ فنڈ کمیٹی کا چوبیسواں اور اب تک کا آخری اجلاس 23 مئی 2019 کو منعقد ہوا، جس میں 93 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے 1 کروڑ 26 لاکھ 29 ہزار ایک سو 74 روپے جاری کئے گئے۔

اس طرح گذشتہ 8 سال کے دوران سندھ کے مجموعی طور پر 2375 ضرورت مند ادیب، شاعروں، گلوکاروں اور فنکاروں میں محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے قائم انڈونمنٹ فنڈ سے 19 کروڑ 61 لاکھ 16 ہزار 7سو 87 روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین