آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

روس میں تیز رفتار کار کی دوسری گاڑی سے زوردار ٹکر

روس میں تیز رفتار کار کی دوسری گاڑی سے زوردار ٹکر


یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ روس میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب سڑک کنارے کھڑی خاتون حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

جی ہاں، یہ مناظرروس کے شہر Tula کی سڑک پر دیکھے گئے جب ایک کارسوار سگنل توڑتے ہوئے تیزی سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے مڑتی ہوئ دوسری گاڑی سے زوردار ٹکر ہوگئی اور یوں دونوں گاڑیاں بے قابو ہوتی دکھائی دیں۔

اس دوران سڑک کنارے کھڑی خاتون گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سگنل توڑنے والے ڈرائیور کی وجہ سے پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید