• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ میرا مشن ہے، آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں عوام اورسول سوسائٹی کے مابین انسانی حقوق کے تحفظ کے ضمن میں روابط پر گفتگوہوئی ،اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈماجدہ رضوی، کرامت علی،بیرسٹر حیاءزاہد کے علاوہ سول سوسائٹی/مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان،معروف شخصیات کے علاوہ ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز، فائنانس،اسپیشل برانچ، ٹریننگ، ڈائریکٹرلیگل،اے آئی جیزآپریشنز، ویلفیئر، ایس پی سجاول اور ایس پی ہیومن رائٹس سی پی او نے شرکت کی۔عوام کی خدمت، خواتین اوربچوں کےخلاف ہونیوالے مختلف جرائم کاخاتمہ اورانکے مسائل و مشکلات کا ازالہ اور حل میرا مشن ہے،کوئی کتنا ہی باثراور طاقتورکیوں نہ ہو قانون سے بالا تر نہیں ہے،قانون سب کے لئے ایک ہے، خواتین اوربچوں کےخلاف جرائم میں ملوث عناصراورجنسی درندوں کی بیخ کنی کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا،این جی اوز خواتین اوربچوں کے حقوق اور انکے تحفظ سے متعلق مسائل اُجاگرکریں، سندھ پولیس کوانکے حل کے لیئے اپنے ساتھ پائیں گے،تعلیم اورتربیت,صحت اورروزگار کے حوالے سے عام لوگوں میں شعور اُجاگرکریں،پڑھے لکھے افرادآگے آئیں اورایک پرامن اور پرسکون معاشرے کے قیام میں اپنا انفرادی اوراجتماعی کردار یقینی بنائیں۔

تازہ ترین